17 جنوری 2012 - 20:30

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات کو فلسطین کے قومی مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔

ابنا: قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رکن صلاح بردویل نے آج اردن میں صہیونی ریاست کے ساتھ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے مذاکرات پرتنقید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ فلسطین کے قومی آشتی کے معاہدے پر عملدرآمد کے ذریعے صہیونی ریاست کے ساتھ سازباز مذاکرات کو روکا جاسکتا ہے۔ بردویل نے اسرائیلیوں کے ساتھ فلسطینیوں کے مذاکرات کو بےسود قرار دیتے ہوۓ کہا کہ صہیونی ریاست یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھنے کے لۓ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات سے فائدہ اٹھاتی ہے اس لۓ اس طرح کے مذاکرات ختم کر کے اسرائيل کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی راہ میں حائل ہوا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں کے دوران اردن کے دارالحکومت امّان میں اسرائيلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ البتہ ابھی تک ان ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور پچیس جنوری کو ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110